لاہور (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا کہ ن لیگ پو لیس کو عوام کے تحفظ کی بجائے اپنے پر وٹوکول کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ امن کے دشمن اور جرائم پیشہ افراد پنجاب میں خود کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کو عملی اقدامات کر نا ہو نگے، حکمرانوں کو قوم کی نہیں اپنی سکیورٹی کی فکر ہے، پنجاب کے حکمرانوں کو صوبے میں امن وامان یقینی بنانے کیلئے پو لیس کو اصل ذمہ داری پر لگانا ہو گا۔
لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کا حل کسی کی ترجیح دکھائی نہیں دیتا، اپنی کو تاہیوں اور خرابیوں کو دور کرنے کی بجائے تحریک انصا ف پر الزام تراشی کی جا رہی ہے لیکن عمران خان کے نئے پاکستان کا راستہ روکنے کی کوشش ناکام ہو گی۔ مقامی ہو ٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہاکہ زبانی جمع خرچ کرنے والی حکومت اپنی ہی غلطیوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکے گی۔