حکمران اور نام نہاداپوزیشنی سیاست دان قلابازیوں اور نورا کشتیوں میں مصروف ہیں: احسان باری

 Ihsan Bari

Ihsan Bari

ہارون آباد : قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر احسان باری نے کہا ہے کہ حکمران اور نام نہاداپوزیشنی سیاست دان قلابازیوں اور نورا کشتیوں میں مصروف ہیں ان سبھی کا تعلق مخصوص ظالم جاگیردار، لٹیرے سرمایہ دار اور سود خور صنعتکار طبقات سے ہے اسمبلیوں میںغریبوں کی نمائندگی قطعاً نہ ہے اس لیے پسے ہوئے محنت کش و مزدور طبقوں سے ان کا نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ کسی او نچ نیچ کو سمجھتے ہیں۔

کبھی ان لوگوں نے اسمبلیوں میں ان مسائل پر بات تک نہیں کی ایسے افراد منتخب ہوں یا غیر منتخب کبھی ہڑتالوں ، دھرنوں و جلوسوں میں بھی مہنگائی ، بیروزگاری کاذکرتک نہیں کرتے شریف برادران ،زرداری ، عمران ،الطاف ،فضل الرحمٰن و چوہدری برداران سبھی ایک دوسرے کے محتسب یا مخالف نہیں بلکہ من تُرا مُلا ں بہ گوئیم تُو مرا حاجی بہ گو کی صورت اختیار کیے رہتے ہیں۔

اس کا واحد حل یہ ہے کہ آئندہ انتخابات میں چارایکڑ سے زائد زمین ایک رہائشی مکان یا 15 لاکھ سے زائد بینک بیلنس رکھنے والے افراد پر قانوناً انتخابات میں حصہ لینے پر مکمل پابندی عائد کی جائے تمام سیاسی پارٹیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ متناسب نمائند گی بلحاظ تعداد آبادی و طبقات کے تحت اپنی اپنی پارٹیوں کے امیدواران کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں۔

اس طرح سے لا محالہ 95فیصد سے زائد نشستوں پر مزدور و محنت کش طبقوں کے لوگ منتخب ہوجائیں گے گھسے پِٹے سیاست دانوں کا نام و نشان مٹ جائے گا اور قتل و غارت گری ، دہشت گردی ، ڈکیتی،اغوا برائے تاوان جیسے جرام ختم ہو کر ملک صحیح معنوں میں اسلامی جمہوری فلاحی مملکت میں تبدیل ہو جائے گا۔

ADDRESS:Bari House,Bari Road Canal Colony,Haroonabad,Distt:Bahawal Nagar(Punjab)Pakistan
Contacts Dr.Ihsan Bari:0300–0315–0321–0332–0333–0345–6986900 web:www.allahoakbar-tehreek.com,,Facebook.com/allahoakbartehreek-Twitter.com/drmianihsanbari
,drahsanbari@gmail.com,mianihsanbari@gmail.com,drmianihsanbari@gmail.com