فیصل آباد (جیوڈیسک) موروثی حکمرانی کا دور ختم ہو رہا ہے۔ ظلم اور جبر کے نظام کے خاتمے کا وقت آگیا، 22 اگست کو دھوبی گھاٹ میں ہونے والا جلسہ پاکستان میں تبدیلی کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔
حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں وہ صرف لوٹ مار کیلئے حکمرانی کررہے ہیں، قوم کو اب ان کے چنگل سے نکلنا ہو گا۔