سنی اتحاد کونسل کی میڈیا پر پولیس گردی کی مذمت

Sunni Ittehad Council

Sunni Ittehad Council

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پرامن اور غیرمسلح مظاہرین پر ریاستی طاقت کا بہیمانہ استعمال شرمناک ہے۔ اب قاتل اور ظالم حکمرانوں کے خلاف کھلی جنگ ہو گی۔ قوم کی بیٹیوں کی تذلیل کرنے والے سیاسی فرعونوں سے ظلم کا بدلہ لیں گے۔ اسلام آباد میں سانحۂ ماڈل ٹائون کو دہرایا گیا ہے۔ جنرل ضیاء کے جانشینوں نے نہتے لوگوں پر بدترین ظلم کر کے قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔ شریف برادران کو ہر ظلم کا حساب اور جواب دینا ہو گا۔ شاہی محلات بچانے کے لیے عورتوں اور بچوں پر ظلم و بربریت کی گئی۔ حکمرانوں نے تشدد کا راستہ اختیار کر کے جمہوریت پر خودکش حملہ کیا ہے۔ دنیا کے ہر ملک میں وزیراعظم ہائوس کے سامنے احتجاج ہوتے ہیں۔ ہم ڈرنے، جھکنے اور دبنے والے نہیں ہیں۔ وزیراعظم کے استعفے تک انقلاب مارچ کا دھرنا جاری رہے گا۔ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کروائیں گے۔ آخری فیصلے کا وقت آ گیا ہے۔ شریف برادران کا نام تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھا جائے گا۔ پرامن مظاہرین پر وحشیانہ شیلنگ کر کے جمہوریت، آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ حکمرانوں نے آمریت کا ثبوت دیا ہے۔ وزیراعظم قاتل اعظم اور ن لیگ خون لیگ بن چکی ہے۔ سول وار سے بچنے کے لیے وزیراعظم کا استعفیٰ ضروری ہے۔ فاشسٹ حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں کو عوام کے خون سے رنگین کرنے والے حکمرانوں کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہیں۔ اہل حق کو ریاستی طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا۔ حکومت ریاستی طاقت کے خوفناک استعمال کے باوجود دھرنے کو منتشر نہیں کر سکی۔ حکمران بوکھلا کر پاگل پن پر اتر آئے ہیں۔ سیاسی دہشت گرد حکمرانوں نے جمہوریت پر بہت بڑا داغ لگا دیا ہے۔ حکومت کی یزیدیت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ عمارتیں نہیں لوگوں کی زندگیاں زیادہ قیمتی ہوا کرتی ہیں۔ انسانی جانوں کی بجائے عمارتوں کو اہمیت دینے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔
…………………
…………………..

سنی اتحاد کونسل کی میڈیا پر پولیس گردی کی مذمت
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے راہنمائوں صاحبزادہ محمدحامد رضا، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، سیّد جواد الحسن کاظمی، صاحبزادہ حسن رضا اور ارشد مصطفائی نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کو سچ دکھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں، کیمرا مینوں اور گاڑیوں پر پولیس گردی ناقابل برداشت ہے۔ حکمران اپنا ظلم چھپانے کے لیے میڈیا کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ حکمرانوں کے حکم پر میڈیا پر ظلم و ستم آمرانہ روش ہے۔ حکومت غیرجمہوری رویہ اختیار کر چکی ہے۔ آزادیٔ صحافت پر حکومتی حملہ شرمناک ہے۔ حکمران ریاستی طاقت سے آزادیٔ صحافت کا گلا نہیں دبا سکتے۔ اور نہ ہی حق و صداقت کی آواز دبائی جا سکتی ہے۔
اسد رفیق (میڈیا سیل)
0312-7722854