قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سٹی زونل فٹ بال ایسوسی ایشن زون کو 6 ماہ کے لئے معطل

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سٹی زونل فٹ بال ایسوسی ایشن زون 5ویسٹ کے جنرل سیکریٹری رحیم بخش نے جانباز اسپورٹس اور ینگ پرنس سلطان آباد کو 6ما ہ (28دسمبر2014ء تا 27جون 2015ء )تک معطل کردیا ہے اور ان پر 3ہزار روپے فی ٹیم جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

جانباز اسپورٹس اور ینگ پرنس سلطان آباد اور کیماڑی یونین کے دو کھلاڑیوں شیر گل(ریلوے) اور عصمت کو چھ ماہ کے لئے معطل کر دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں ٹیموں اور کھلاڑیوں نے بلا اجازت ٹورنامنٹ میں کراچی اسپورٹس منتجمنٹ سسٹم سلطان آباد گیمز میں حصہ لیا تھا سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سے اپیل کرتے ہوئے درخواست کی گئی ہے کہ آرگنائزر ابرار دانش کھلاڑی (اسٹل ملز) اور ایشلے جانی پر بھی پابندی عائد کی جائے مذکورہ ٹورنامنٹ SMSاسپورٹس نے آرگنائز کیا تھا۔

سٹی زونل فٹ بال ایسوسی ایشن زون 5ویسٹ نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں تمام این جی اوز اور اکیڈمی کو پابند کیا کہ وہ بلا اجازت کسی بھی قسم کے فٹ بال سرگرمیوں کا انعقاد نہ کریں۔