حکمران منہ توڑ جواب دیں قوم ان کے ساتھ ہے صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان
Posted on August 29, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور: بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ طبل جنگ کے مترادف ہے۔ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار اور دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار مہر طارق ڈاہر نائب صدر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے بھارت کی بالادستی کسی صورت بھی قبول نہیں۔ بھارت کا پاکستان پر حملہ محض خام خیالی ہے۔ چوڑیاں پہننے والے کبھی بھی بہادر قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر بھارت کے ساتھ دوستی بیوقوفی ہے۔ بیک چینل سفارتکاری اور ٹریک ٹو ڈپلومیسی کھلی منافقت ہے۔ لائن آف کنٹرول کی بدترین خلاف ورزی ہمیشہ بھارت کی طرف سے ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستانی حکمران ان حالات میں بھی چپ سادھنا سمجھ سے بالاتر اور لمحہ فکریہ ہے۔ بھارت پاکستانی دریائوں کے پانی پر ڈیم تعمیر کرنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور کھلی جارحیت ہے، حکمران منہ توڑ جواب دیں قوم ان کے ساتھ ہے۔