حکمران طبقہ عوام کو لوٹنے کے نت نئے طریقے اپنا رہا ہے : راجونی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکمران طبقہ دونوں ہاتھوں سے قومی وسائل لوٹنے کے ساتھ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے نت نئے طریقے بھی اپنا رہا ہے اور ٹیکسوں کی بھرمار سے عوام کا لہو نچوڑنے والوں نے بینک ٹرانزیکشنز پر 0.6 پرسینٹ ودہولڈنگ ٹیکس لگا کر عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے کا قانونی طریقہ نکالا ہے۔

پاکستان راجونی اتحاد کے سینئر رہنما امیرعلی سولنگی اور اتحاد میں شامل خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی اتحاد کے رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ دی میمن جنرل جماعت کے رہنما یونس سایانی ‘اسماعیلی اتحاد کے رہنما حاجی مامیر علی خواجہ اور دیگر برادریوں کے سربراہوںو رہنما¶ں نے کہا کہ ایف بی آر کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کوکسی طور واپس نہیں لیا جا سکتا۔

کیونکہ عوام دشمن وزیر خزانہ اور سرمایہ دار وزیراعظم نے انتہائی چالاکی سے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ودہولڈنگ ٹیکس کی منظوری کے ذریعے اسے ایکت آف پارلیمنٹ بنوادیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکمران مفاد پرست ‘ چالاک اور سراسر عوام دشمن ہیں اور ان کا زیادہ دیر ایوان اقتدار میں رہنے ملک و قوم کے مستقبل کو مخدوش بنا رہا ہے۔