مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حکمرانوں نے عام آدمی سے زندگی گزارنے کا حق بھی چھین لیا’ غریب عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ آ چکے ہیں جبکہ حکمرانوں کے پاس قوم کیلئے دعووں اور تسلیوں کے سوا کچھ نہیں’ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی رہنما چوہدری طاہر یٰسین خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ناکامی اور نااہلی کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام صرف ایک سال میں ان سے تنگ آ چکے ہیں حکمران عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کریں اگر حکمرانوں نے فوری طورپر مہنگائی کا جن بوتل میں بندنہ کیا تو عوام سڑکوں پر آ جائیں گے۔