حکمراں غیر مسلم اقلیتوں کی حالت زار پر توجہ دیں۔ نعیم کھو کھر
Posted on April 8, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ملک بھر میں خصوصً اندرون سندھ غیر مسلم اقلیتوں کا تحفظ کے فوری اقدامات کرے کیو نکہ اندرون سندھ غیر مسلم اقلیتی برداری مکمل طور پر غیر محفوظ ہوچکی ہیں اور وہ خوف و ہراس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور اگر انہیں تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو وہ اقوام متحدہ کی جانب دیکھنے پر مجبور ہونگی۔
ہنگامی پریس کانفرنس کے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کھپرو میں گرجا گھر میں توڑ پھوڑ اور اقلیتی آبادیوں کو ہراساں کیا جانا پھر اُس کے بعد واقعہ لاڑکانہ اور اس کے بعد پھر حیدر آباد میں غیر مسلم اقلیتی عبادت گاہ میں توڑ پھوڑ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت زبانی دعوں کے علاوہ کوئی اقدمات نہیں کررہی نعیم کھو کھر نے کہاکہ مذکورہ بالا واقعات کا ایک بھی ملزم تاحال گرفتار نہیں کیا گیا جو کہ قابل مذمت عمل ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف ،پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور خصوصاً وفاقی وزیر کامران مائیکل سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ میں غیر مسلم اقلیتوں کی ھالات زار پر توجہ دیں اور انہیںاور ان کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کریں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com