حکمران اقتدار کے ساتھ ملک و قوم پر بھی توجہ دیتے تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی : سید عرفان احمد

Syed Irfan Ahmed

Syed Irfan Ahmed

لاہور : مرکزی امیرتحریک اویسیہ پاکستان، پیر غلام رسول اویسی، مرکزی سینئر نائب امیر،سیدعرفان احمد،مرکزی ناظم اعلیٰ، پیر محمد تبسم بشیر اویسی، لیگل ایدوائزر، محمد رضاایڈووکیٹ، صدر پنجاب پیر توصیف النبی مجددی، نائب صدر محمد ناصر اقبال ایڈووکیٹ، سیکرٹری مالیات ،محمد حبیب اللہ اسداویسی نے تاجروں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بدعنوانی ، بدانتظامی سے پیداہونے والی مہنگائی ،ناانصافی ملک کو تباہ کررہی ہے، حکمرانوں کادہشتگردوں سے ملتا جلتاظالمانہ رویہ عوام کوباغی بنارہاہے ،دہشتگردی ،لوڈشیڈنگ ،ملاوٹ ،بے روزگاری ملک کیلئے کینسر بن چکے ہیں۔۔

حکمران اقتدار کے ساتھ ملک و قوم پربھی توجہ دیتے تولوڈشیڈنگ نہ ہوتی ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے باعث آج ہزاروں فیکٹر یاں اور کارخانے بند ہو چکے ہیں،بے روزگاری میں دن بدن اضافہ لمحہ فکریہ ہے،انہوں نے کہاکہ تحریک اُویسیہ پاکستان ملک میں حقیقی جمہوریت لانے کیلئے میدان عمل ہے،ہماری جدوجہد اقتدارکیلئے نہیں بلکہ پاکستان کو اسلامی ،فلاحی ،جمہوری ملک بناکرترقی یافتہ بنانے کیلئے ہے،پاکستان اسلام کے نام بنا،قائم ہے اورقیامت تک قائم رہے گا،وطن عزیزکوہرحال میں اسلام کامضبوط قلعہ بنناہے ،ڈان لیکس رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں کہاکہ جب ملک کا نظام ہی درست نہیں توپھرکسی ایک یادواداروں کی بدعنوانی ،بدانتظامی یاغفلت کوموضوع بحث لانامناسب نہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ ہم ہرمشکل وقت میں جمہوریت اورافواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ،جمہوریت کے ساتھ کایہ مطلب نہ لیاجائے کہ ہم کرپشن ،لوٹ گھسوٹ کے حامی ہیں،ہم ایسی جمہوریت کے حامی ہیںجوعام آدمی کے حقوق کی پاسبان بنے نہ کہ امیرزادوں کو تحفظ فراہم کرکے غفلت کی نیندسوتی رہے۔۔

امتیازعلی شاکر:سیکرٹری نشرواشاعت
03134237099