لاہور : مرکزی جماعت اہلسنت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اوراُمید ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین علامہ صاحبزادہ نعمان قادر مصطفائی نے کہا کہ اگر ہمارا عدالتی نظام عوام کو حقیقی معنوں میں انصاف فراہم کر رہا ہوتا تو آج فوجی عدالتیں قائم کرنے کی ضرورت ہی پیش نہ آتی، ہمارے حکمران اگر اپنے اللے تللے کم کر دیں تو اس سے ہزاروں یتیم بچیوں کے ہاتھ پیلے کیے جا سکتے ہیں ملک میں حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے وطن عزیز کی اکثریت کے چہرے غربت کی وجہ سے زرد ہو چکے ہیں مگر حکمران اپنی محلات کو محفوظ کرنے کے منصوبوں پرکروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں غریب عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اُمید ویلفیئر ٹرسٹ کی مرکزی شوری ٰ سے مقامی شادی ہال میںخطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت مرکزی جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر اورسجادہ نشین آستانہ عالیہ بھر چونڈی شریف پیر عبد الخالق قادری نے کی۔
اس موقع پرسید احسان احمد گیلانی و دیگر کثیر تعداد میںمرد و خواتین بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ روان سال کے آخر میں 5 یتیم اور مستحق بچیوں کی شادیاں بھی کی جائیں گی اور 100غریب اور یتیم طلبہ و طالبات کے تعلیمی اخراجات کا بھی اہتمام کیا جائے گا ٹرسٹ اپنی مدد آپ کے تحت اپنی ویلفیئر کی سر گرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور بہت جلد لاہور کے علاقہ مہر پورہ میں یتیم اور غریب بچیوں کے لیے سلائی سنٹر اور فری ڈسپنسری کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے خدمت انسانیت کا یہ سفر زندگی کی آخری سانس تک جاری رہے گا اور خدمت انسانیت کے اس کاررواں میں صاحب ثروت اور مخیر حضرات کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ہمارے شانہ بشانہ چلیں انہوں نے مزید کہا کہ مغرب اسلام کے پھیلائو کو ایک خول میں بند کر نے کے لیے یورپ اپنے تمام تر ذرائع اورجدید ٹیکنالوجی استعمال کر چکا ہے اور روز بروز نئے نئے اسلام دشمن بھیانک منصوبے گھڑنے کی کوششوں میں مصروف ِ عمل ہے ،آج اقوام ِ متحدہ ، جی ایٹ ، امریکہ اور یورپ کے بڑے بڑے سُورما سر جوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں کہ اسلام کی بڑھتی ہوئی شدت اور روشن کی گئی شمع کو کیسے گل کیاجائے ؟یورپ اپنی ساری میکنائز مشینری استعمال کرنے کے باوجود ٹوٹی چٹائیوں پر بیٹھ کر اسلام کانورتقسیم کرنے والوں کوزیر نہیں کر سکا۔
میڈیا سیل ، مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان 03314403420