حکمران شریف برادران فوراً مستعفی ہو کر اقتدار سپریم کورٹ کے حوالے کر دیں: احسان باری

Mian Ihsan Bari

Mian Ihsan Bari

بہاولنگر: قائد پاکستان اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر احسان باری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران قانوناً تو اپنا حق حکمرانی خود تیار کردہ دھاندلی زدہ الیکشنز کے پلان کی وجہ سے کھو چکے تھے مگر اب قیامت خیز مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی و واہگہ بارڈر دھماکہ سمیت ایجنسیوں اور ملک بھر میں دہشت گردی کے مسلسل واقعات نے انکی رہی سہی حکمرانی کا اخلاقی جواز بھی مکمل طور پر ختم کر ڈالا ہے۔ نام نہاد ”جمہوری قبرستان” کے حکمران شریف برادران فوراً مستعفی ہو کر اقتدار سپریم کورٹ کے حوالے کر دیں جو تین ماہ کے اندر احتسابی عمل مکمل کرکے لٹیروں سے مال وصول کرے اور بیرون ملک جمع کردہ کالا دھن واپس منگوائے۔ پریس اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ فوراً انتخابات کے طریق کار اور انعقاد کیلئے سبھی کو قابل قبول قواعد و ضوابط نئے باکردار چیف الیکشن کمشنرسے اپنی نگرانی میںتیار کروائے اور پہلے بلدیاتی پھر عام انتخابات کا انعقاد کروایا جائے تاکہ اقتدار باکردار منتخب نمائندوں کو منتقل ہوسکے۔

ڈاکٹر میاں باری نے واضح کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو قوم خفیہ خطرناک ہاتھوں کے آہنی پنجوں کی دسترس سے اپنے آپ کو نہیں بچا سکے گی اور ”چپ راست” اور” اباؤٹ ٹرن”کاعمل شروع ہوجائے گا۔اس طرح جمہوری ناؤ ڈوب ہی نہیں جائے گی بلکہ جمہوری اقدار بھی ایسی گہری دفن ہوجائیں گی کہ کئی عشروں تک انکا نام لیوا بھی کوئی نہ رہ جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ عمرانی و قادری پاکستان یا علاقائی و لسانی گروہوں کے جتھوں کی حکمرانی کے دعویدار سبھی سامراجی قوتوں کے پروردہ گھسے پٹے سیاسی جفادری مہرے ہیں ۔یہ ایسے اقتدار پسند پرندے ہیں جو کہ مذموم جاگیردارانہ، آمرانہ ، سودخور صنعتکارانہ ،سرمایہ دارانہ اور مخصوص عوام دشمن سوچ رکھتے ہیں۔ اِدھر سے اڑ کر اُدھردوسرے آشیانہ کی تلاش میں پیہم سرگرداں رہتے ہیں یہ ایسے اژدھے ہیں جو کہ اقتدار کے پانی میں ہی تیر سکتے ہیں اقتدار کے سمندر سے باہر انکی اپنی اوقات مردہ چوہے کی بھی نہیں بلکہ پرِکاہ سے بھی کم ہوتی ہے۔یہ سب بکاؤ مال ہی نہیں بلکہ بیرونی سامراجی قوتوں کے ایجنٹ ہیں اور ملک کو سستے داموں برائے فروخت کئے ہوئے ہیںاور خود ہر قیمت پر مقتدر رہنا چاہتے ہیں۔

اگر سلطنت خداداد کا حکمران ٹیپوسلطان ہو تو یہ اسکے میر جعفر و میر صادق ہیں جبکہ بیرونی سازشی طاقتیں،یہود و نصاریٰ اور فلاحی کاموں کے خوشنما نعروں والی بیرونی کمپنیاں ”ایسٹ انڈیا کمپنی” کی طرح ملک کو ہڑپ کرنے پر تلی بیٹھی ہیںتاکہ اس کی قیمتی معدنیات پر قابض ہوسکیں اور پنجاب کے ہریالے کھیتوں سے اناج سمیٹ کر لے جائیں تب ہمارے غریب مظلوم بھوکے عوام”سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائیگا جب لادچلے گا بنجارا” کے مصداق خاکم بدہن منہ دیکھتے رہ جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر باری نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں ابھی 20روپے فی لٹر کی کمی مزید کی جاسکتی تھی اس لئے اللہ اکبر تحریک حکومت کی طرف سے تیل و دیگر ضروری اشیاء پر ریلیف دینے یا کم قیمت کرنے کے دعوو ںپر اس وقت تک مبارکباد نہیں دے سکتی جب تک حکمران ظالم ڈاکو اور لٹیرے کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ صر ف اللہ اکبر تحریک ہی اپنے منشور کے مطابق کھانے پینے کی تمام اشیاء موجودہ قیمت سے 1/5 اور تیل 1/3کمقیمت پر مہیا کرسکتی ہے نیز تحریک مقتدر ہوتے ہی مزدوروں اور محنت کشوں کی تنخواہ کم از کم پچاس ہزار روپے ماہانہ یا ایک تولہ سونا کی قیمت کے برابر دے گی جس سے ملک مکمل فلاحی اسلامی مملکت بن جائے گا۔

اللہ اکبر تحریک ۔ ہیڈ آفس : باری ہاؤس، باری روڈ ہارون آباد ضلع بہاولنگر پنجاب پاکستان
فون: 0300–0315–0321–0333–0345–6986900
email:drihsanbari@yahoo.com, drahsanbari@yahoo.com
drahsanbari@gmail.com, drmianahsanbari@gmail.com
allahoakbartehreek11@gmail.com, drmianihsanbari@gmail.com
mianihsanbari@gmail.com , web: www.allahoakbar-tehreek.com
Twitter.com@drmianihsanbari