حکمران غیر ضروری بیان بازی کے بجائے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کریں۔محمد علی جعفری
Posted on February 28, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی (محمد علی جعفری )آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے چیف آرگنائزر سردار غلام مصطفی خاصخیلی اور سیکریٹری اطلاعات سندھ محمد علی جعفری نے سینرْ صحافی اور ایسوسی اینڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی )کے چیف رپورٹر خوشنودعلی شیخ کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھنائونے منصوبے کے تحت کراچی اور اندرون سندھ کا امن تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
سندھ دھرتی ہمیشہ سے پیار امن و محبت کی سرزمین رہی ہے گزشتہ کچھ عرصے میں اندرون سندھ فرقہ ورانہ اختلاف پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے سندھ میں مذہبی رہنمائوں پر حملے اور درگاہوں پر حملے انتہائی تشویش ناک ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے ان حملوں کو کوئٹہ میں ہزارہ برادری پر حملوں کا تسلسل قرار دینا انتہائی خطرناک ہے دہشت گرد ی کے واقعات کا بر وقت سدباب انتہائی ضروری ہے ارباب اختیار غیر ضروری بیان بازی پر اپنی توانائی صرف کرنے کے بجائے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کریں۔
فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو سبو تاژ کرنے کے لیے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردی کے واقعات کیے جا رہے سندھ کے عوام نے پہلے بھی اس قسم کی سازشوں کو ناکام بنایا تھا اور آئندہ بھی اپنے باہمی اتحاد سے ان تمام سازشوں کا ناکام بنائیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com