ڈیلس (جیوڈیسک) امریکہ میں ابھرتے ہوئے معروف پاکستانی گلوکار رومی خان اپنی آواز کا جادو جگانے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ کراچی میں تین مختلف میوزیکل کنسرٹس میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
گلوکار رومی خان نے حال ہی میں بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے دورہ امریکہ کے دوران ان کے ہمراہ اپنے فن کا مظاہرہ کر کے اپنی صلاحیتوں اور آواز کا لوہا منوایا چکے ہیں۔ امریکی شہر ہیوسٹن کے رہائشیرومی خان نے اپنے دو معروف گیتوں لب دی فراری اور رب دی کی ویڈیو ریکارڈنگ حال ہی میں مکمل کی ہے۔
جس میں امریکی سنیما پروڈکشن کی ایک معروف کمپنی نے ان کی ویڈیو ریکارڈنگ مکمل کرائی ہے ، پاکستانی اور مغربی امتزاج کے ساتھ ان گانوں کو امریکہ بھر میںمختلف کنسرٹس کے دوران بھرپور پذیرائی ملی۔ پاکستان روانگی سے اور گلوکار رومی خان کا کہنا تھا۔
کہ وہ اپنے البم میں دیگر گیتوں اور نغموں کی شوٹنگ اپنے پاکستان میں ہونے والے میوزیکل کنسرٹس کے ختم ہونے کے بعد مکمل کریں گے جس کے بعد وہ بھارت جائیں گے جہاں پر پہلے سے ہی ان کے مختلف شہروں میں میوزیکل کنسرٹس کے پروگرام مرتب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ میوزک کے ذریعے محبت اور امن کا پیغام دیں گے۔