روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

Dollar

Dollar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا۔

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 13 پیسے سستا ہوکر 173 روپے 76 پیسے پر بند ہوا۔

انٹربینک کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے 20 پیسے کم ہوکر 175 روپے 80 پیسے ہے۔