کراچی (جیوڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور پاؤنڈ کی طلب اچانک بڑھ گئی ہے جس کے باعث روپیہ کمزور جبکہ ڈالر اور پاؤنڈ جان پکڑ گئے ہیں۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے کے اضافے سے 107 روپے 50 پیسے اور پاؤنڈ بھی 30 پیسے کے اضافے سے 142 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں رواں ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر سیمت دیگر کرنسیوں کی طلب بڑھی ہے جس کے باعث اس کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔