چودہ سے اٹھارہ جولائی کے دوران روپے کی قدر میں اضافہ

Rupees

Rupees

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق چودہ سے اٹھارہ جولائی کے دوران روپے کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں ایک روپیہ اکیس پیسے ہوا۔

کینڈین ڈالر کے مقابلے میں اناسی پیسے، برازیلیئن ریئل کے مقابلے میں پینسٹھ، یورو کے مقابلے میں سینتالیس جبکہ سوئس فرینک کے مقابلے میں بیالیس پیسے اضافہ ہوا۔

ہفتے کے دوران روپے کی قدرامریکی ڈالر کے مقابلے میں اٹھارہ پیسے، برطانوی پاونڈ کے مقابلے میں سترہ پیسے جبکہ آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں دس پیسے کم ہوئی۔