کراچی (جیوڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی قدرمیں کسی طور کمی نہیں کی جائے گی لہٰذا روپے کی قدر میں 5 فیصد ڈی ویلیوایشن کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ہفتے کومرکزی بینک میں گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کی صدارت میں فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک محمد بوستان کی قیادت میں ہونے والے ایکس چینج کمپنیوں کے اجلاس میں کہی۔
اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود و تھرا نے غیرملکی منی ٹرانسفر کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کی اجازت کے لیے فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان سے 10 مزید غیرملکی منی ٹرانسفر کمپنیوں کی فہرست طلب کر لی ہے۔
جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر کو بہرصورت 103 روپے کی سطح پر لانے کے لیے این بی پی اور ایچ بی ایل ایکس چینج کمپنیوں کے توسط سے امریکی ڈالر کی رسد فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔