ایک روپے سے کم مالیت کے تمام سکے تبدیل کرا لیں: سٹیٹ بینک

Coins

Coins

کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے تمام سکوں کی یکم اکتوبر سے قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ عوام ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشل، مائیکرو فنانس بینکوں کی شاخوں سے 30 ستمبر 2014ء تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں۔

عوام کی آگاہی کے لیے سٹیٹ بینک نے کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعشاری سکوں کے تبادلے سے متعلق پوسٹرز اور بینرز اپنی شاخوں میں نمایاں مقامات پر لگائیں۔

وفاقی حکومت مطلع کر چکی ہے کہ یکم اکتوبر 2014ء سے 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ تاہم 30 ستمبر 2014ء تک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور بینکوں کی شاخوں سے ان سکوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔