دیہی علاقوں میں ڈینگی کیخلاف مچھر مار سپرے مہم جاری

Dengue

Dengue

اسلام آباد (جیوڈیسک) روات اور شاہ اللہ دتہ میں 51 مقامات پر سپرے کیا اور ایسے تمام مقامات پر مچھر مار سپرے کیا جارہا ہے جہاں ڈینگی لاروے کی افزائش کا امکان ہوسکتا ہے۔

سینیٹری انسپکٹرز اور لیڈی ہیلتھ سپر وائزرز نے آج دیہی علاقوں ترلائی، بھارہ کہو، روات اور شاہ اللہ دتہ کی یونین کونسلوں میں واقع سکولوں، بازاروں سڑکوں اور گلیوں میں سپرے کیا مہم 29 جون تک جاری رہے گی۔