نارنگ منڈی (جیوڈیسک) نواحی سدھانوالی میں دیہاتیوں نے بجلی کی بندش پر واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور بتایا کہ مین سپلائی لائن کی تاریں چور کاٹ کرلے اڑے، 20 دیہات کی بجلی 4 روز سے بند ہے جس کی وجہ سے دیہاتی پانی کی بوندبوند کو ترس گئے ہیں مساجدمیں وضو کیلئے بھی پانی میسر نہیں دیہاتی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے واپڈا حکام سے بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیاہے۔