کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا ہے کہ دیہی سندھ سے منتخب حکومت کراچی پر مسلط ہے، صوبائی حکومت حلیف جماعت ایم کیو ایم کو اہم فیصلوں میں شریک کرے۔
محمد حسین کا کہنا تھا کہ کراچی کے اہم اداروں میں منظور نظر افراد کو ایڈمنسٹریٹر لگا دیا گیا ہے، حکومت کے من پسند لوگ تعمیراتی کام کے نام پر غریب عوام کا پیسہ لوٹ رہے ہیں، جبکہ کراچی سمیت پورے شہری سندھ میں صفائی، نکاسی آب اور ترقیاتی کام نہیں ہو رہے ہیں۔ محمد حسین نے متنبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں پر مسلط لوگ لوٹ مار اور اقربا پروری سے باز آئیں، ایم کیو ایم کے طاقت میں آنے کے بعد ان کا سخت محاسبہ کیا جائے گا۔