ریاض (جیوڈیسک) سعودی حکام نے رش کے وقت وہیل چیئر کے ذریعے طوافِ کعبہ پر پابندی لگا دی ہے۔ حرم شریف کی سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ یحیی بن مساعد الزہرانی نے کہاکہ رش کے دوران وہیل چیئر کی وجہ سے کسی حادثے اور معتمرین کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔
اس لئے رش کے وقت وہیل چیئر مطاف میں لے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سعودی حکام نے عمرہ کمپنیوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ معتمرین کو عمرہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی اپنے ممالک واپس بھیجا جائے۔