ماسکو (جیوڈیسک) یوکرین کی سابق نیم خودمختار ریاست کے روس سے الحاق کے بعد ریاست میں جشن کا سماں ہے جبکہ یوکرین نے یورپی یونین سے سیاسی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی پارلیمنٹ ڈوما کی جانب سے کریمیا کی روس سے الحاق کی منظوری کے بعد صدر ولادی میر پوٹن نے اس کی رسمی منظوری دے دی تھی۔
جس کےتحت کریمیا کو روسی وفاق کے زیرانتظام علاقے کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے، الحاق کے بعد کریمیا میں جشن کا سماں ہے اور عوام کی اکثریت خوشیاں منارہی ہے۔