ماسکو (جیوڈیسک) روس نے پہلی بار مصر میں تباہ ہونے والے طیارے کے حادثے میں دہشتگردی کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
روسی وزیر اعظم دمری میدیدوف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ طیارہ حادثے کی وجوہات میں ممکنہ دہشتگردی کا عنصر موجود ہے اور تحقیقات میں دہشتگردی کے امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
امریکا ، برطانیہ اور عالمی تفتیش کار پہلے ہی روسی طیارے کو بم سے تباہ کرنے کا شبہ ظاہر کر چکے ہیں۔ 31اکتوبر کو مصر میں تباہ ہونے والے روسی طیارے کے حادثے میں 224 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
شدت پسند تنظیم داعش نے طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا ۔