روس (جیوڈیسک) روس میں مسافر طیارہ گرنے سے انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ سمیت 50افراد ہلاک ہو گئے۔
ماسکو سے اڑان بھرنے والا بوئنگ 737 طیارہ کازان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا جس میں 50 افراد سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں روس کے صوبے “تاتارستان” کے صدر کا بیٹا اور روسی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے سربراہ بھی شامل ہیں۔
مقامی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے تباہی سے قبل 3 مرتبہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی تاہم وہ اس کوشش میں ناکام رہا اور ایئرپورٹ کے رن وے پر اترنےکے فوراً بعد ایک دھماکے سے تباہ ہو گیا۔