روس (اصل میڈیا ڈیسک) روس کے نائب وزیر خارجہ سرگے ریابکوف نے کہا ہے کہ امریکہ، روس اور کریمیا سے دُور رہے۔
ایک ایسے دور میں کہ جب یوکرائن۔روس سرحد پر تناو میں اضافہ ہو رہا ہے امریکہ کی طرف سے بحیرہ اسود میں 2 جنگی بحری جہازوں کی صف آرائی کی توقع کی جا رہی ہے۔
ریابکوف نے مذکورہ اقدام کو تحریکی قرار دیا اور کہاہے کہ ” امریکی بحری جہازوں کا ہمارے ساحلوں کے قریب کوئی کام نہیں ہے۔ یہ مکمل طور پر تحریکی کاروائی ہے۔ یہ ہماری طاقت کو آزما رہے ہیں اور ہمارے صبر کا امتحان لے رہے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہو سکیں گے”۔
نائب وزیر خارجہ سرگے ریابکوف نے حالات بگڑنے کے قوی خطرے کا ذکر کیا اور امریکہ کو روس اور کریمیا سے دُور رہنے کی وارننگ دی ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ ماسکو دونباس کے شہریوں کا تحفظ کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔