روس نے امریکی فاسٹ فوڈ کے پانچ ریسٹورنٹس بند کر دیئے

Russia

Russia

ماسکو (جیوڈیسک) روسی حکومت نے مغربی پابندیوں کے جواب میں دارالحکومت ماسکو میں واقع امریکی فاسٹ فوڈ میک ڈونلڈ کے پانچ ریسٹورنٹس بند کر دیئے۔

حکومت کے مطابق امریکی فاسٹ فوڈ برگر کنگ کے 120 ریسٹورنٹ بند کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ برگر کنگ نے 2016 تک روس میں 500 ریسٹورنٹ قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔