ماسکو (جیوڈیسک) کم خرچ، بالا نشین اس محاورے کو سچ کیا روس کے علاقے یورل کے ایک گاؤں کے رہنے والے حمید ایلچبایوف نے۔
اس شخص نے دو برس تک شیمپین کی بارہ ہزار خالی بوتلیں جمع کیں اور گھر بنا لیا۔ حمید کا کہنا ہے وہ ہمیشہ ایک ایسے گھر کا خواب دیکھتے تھے جو مختلف ہو۔
انہوں نے یہ گھر اپنے چھوٹے بھائی کی یاد میں تعمیر کیا ہے جو اٹھارہ برس کی عمر میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گیا تھا۔ اب انکا گھر گاؤں کی پہچان بن گیا ہے۔