وولگاگراڈ (جیوڈیسک) روس کے شہر وولگاگراڈ میں بس میں بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ عربی ٹی وی کے مطابق وولگوگراڈ سے موصولہ رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکہ چلتی ہوئی بس میں ہوا جس سے کم سے کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بہی روس کے ایک ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کے نتیجے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کارروائی ایک خاتون خودکش بمبار نے کی تھی ۔مسلسل دو دھماکوں سے روسی شہر سوشی میں منعقد موسم خزاں کے اولمپکس گیمز خطرے میں پڑ گئے ہیں۔