امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات میں مسلسل کشیدگی رہی ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لیں۔
امریکی صدر نے امریکہ اور روس کے تعلقات پر خاص اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے لیے اب ضروری ہوگیا ہے کہ وہ قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے تعلقات میں بہتری کے لیے مناسب اقدامات کریں۔ اپنے دورہ روس کے حوالے سے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ وہ روس میں اگلے ماہ ہونے والی جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس شرکت ضرور کریں گے۔
صدراوباما نے سابق امریکی اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کے بارے میں کہا کہ وہ ایک محب وطن نہیں، خفیہ پروگرام کی دستاویزات افشا کرنے پر خفیہ نگرانی کے پروگرام کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیئے تھے۔