ماسکو (جیوڈیسک) روس نے وسطی ایشیا میں تعینات اپنی افواج کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔
روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگوف نے اعلان کیا ہے کہ اس سلسلے میں ٹھوس پروگرام تیار کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا میں روسی فوجی کی موجودگی کو خطے میں سلامتی و استحکام کو یقینی بنانے، دہشت گردی اور منشیات کی سمگلنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک خاص مقام حاصل ہے۔