روس: متنازعہ اصلاحات کیخلاف ہزاروں ڈاکٹر، مریض سڑکوں پر نکل آئے

Demonstrate

Demonstrate

ماسکو (جیوڈیسک) روس میں صحت کےشعبے میں متنازعہ اصلاحات کیخلاف ہزاروں ڈاکٹر اور مریض سڑکوں پر نکل آئے۔ ماسکو میں نئی اصلاحات کے پیش نظر 10 ہزار ڈاکٹروں کو نوکری سے فارغ اور 28 ہسپتال بند کر دیئے جائیں گے۔

حکام کے مطاق نئی اصلاحات کا مقصد سوویت دور کے ہسپتالوں کواپ گریڈ کرنا ہے۔ متنازعہ اصلاحات کیخلاف سخت سردی میں ہزاروں مریضوں اور ڈاکٹروں نے مظاہرہ کیا۔

لوگوں نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ جنگوں پر سرمایہ کاری کے بجائے ملک کے ہسپتالوں پر پیسے لگائے جائیں۔