روس (اصل میڈیا ڈیسک) روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 83 نئے کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ پیر سے روزانہ رپورٹ ہونے والے نئے انفیکشنز کی تعداد 10 ہزار سے زائد رہی ہے۔
روس میں کورونا کیسز کی اب تک کی مجموعی تعداد 4,390,608 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وہاں کورونا کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد 395 ریکارڈ کی گئی۔
اس طرح روس میں یہ وائرس اب تک مجموعی طور پر 92 ہزار سے تجاوز کر چُکی ہے۔