ماسکو(جیوڈیسک) روس کے جزیرے سخالین میں برف کے شدید طوفان نے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر کئے ہیں۔ روس کے مشرقی بعید میں برف کے شدید طوفان کے دوران 35 میٹرز فی سیکنڈز کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔
برف باری کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا، شدید برف باری کے بعد درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ کئی فٹ برف جمع ہونے کی وجہ سے ایئر پورٹ سمیت ریلوے اسٹیشن اور کئی اہم شاہراہیں بھی بند کردی گئی ہیں۔
شہری اداروں نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ہزاروں رضا کار سڑکوں، مکانات اور دیگر مقامات سے برف صاف کرنے میں مصروف ہیں۔ محکمہ موسمیات نے برف باری مزید 2روز جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔