ونیزویلا (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ کیوبا اور روس ونزویلا کے صدر نکولس مادوروکے لئے کسی لائف گارڈ زنجیر کا کام کر رہے ہیں۔
دفتر خارجہ میں پریس بریفنگ کے دوران پومپیو نے ونیزویلا میں درپیش حالات کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے۔
ونیزویلا کے تجارتی ترقی کے معاملے میں ممالک کے درمیان آخر سے دوسرے نمبر پر ہونے کی توضیح کرتے ہوئے پومپیو نے بتایا کہ زراعت، پٹرول پیداوار اور دیگر شعبہ جات میں درپیش مشکلات ملک کے عوام کو ہر گزرتے دن مزید کٹھن حالات سے دوچار کر رہی ہیں۔
پومپیو نے دعویٰ کیا ہے کہ کیوبا اور روس کے حکومت ِ مادورو کی حمایت کرنے سے ملک میں اقتصادی بحران مزید طول پکڑ رہا ہے۔ کیوبا کو ” حقیقی معنوں میں ایک سامراجی طاقت” سے تعبیر کرنے والے پومپیو نے کہا حکومت کیوبا مادر و حکومت کو فوجی اور سیاسی حمایت و امداد فراہم کر رہی ہے جس کے بدلے یہ سستے نرخوں اس ملک سے تیل خریدتی ہے۔ انہوں نے مادورو کے اردگرد موجود مشیروں اورحفاظتی گارڈزکے کیوبا حکومت سے جڑے ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا انتظامیہ کوبھر پور طریقے سے حمایت فراہم کر رہا ہے۔
پومپیو نے واضح کیا کہ امریکہ اور50 دیگر ممالک کی حمایت حاصل ہونے والے عبوری صدر ہوان گوائدو کو “امریکہ کی کٹھ پتلی”الزام تراشی کرنے والا کیوبا ہی ہے۔