واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے ترکی میں گرائے گئے روسی طیارے کے فلائٹ پلان سے متعلق صدر ولادی مر پیوٹن کا دعویٰ مسترد کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھا واشنگٹن نے کسی طیارے کا فلائٹ پلان ترکی کو نہیں دیا تھا ۔ روسی صدر کے دعوے پر پنٹاگون نے اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ۔
روسی صدر نے الزام لگایا تھا کہ گرائے گئے روسی طیارے کا فلائٹ پلان امریکا نے ہی ترکی کو فراہم کیا تھا۔ ترکی کی جانب سے روسی طیارہ گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔