روس سے جدید لڑاکا گن شپ ہیلی کاپٹر خریدیں گے: خواجہ آصف

Khawaja Mohammad Asif

Khawaja Mohammad Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پا کستان کی جانب سے روس سے مضبوط تعلقات کی بھر پور کوششیں کرنے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اس اہم پیش رفت سے بھی آگاہ کیا کہ پاکستان روس سے جدید لڑاکا گن شپ ہیلی کاپٹر خریدے گا۔

ماسکو اسلام آباد میں مضبوط تعلقات اور تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ اب روس کے ساتھ پاکستان کے مضبوط دفاعی اور سیاسی تعلقات ہیں۔ پہلے ہمارا جھکائو امریکہ کی طرف رہا۔ گزشتہ روز وزیر دفاع روس کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں استقبالیہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔