روس کے جنگلات میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی

Russia Forest Fire

Russia Forest Fire

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے علاقے سائیبیریا کے جنگلات میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک جب کہ 460 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق روس میں سائیبیریا کے علاقے خاکاسیہ کے جنگلات میں گرمی کی شدت سے لگنے والی آگ نے تیز ہواؤں کے باعث گرد و نواح کے دیہات کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔ آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ قریبی دیہات کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا بھی موقع نہیں ملا۔ مقامی حکام نے واقعے میں 15 افراد کی ہلاکت جب کہ 460 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، اس کے علاوہ ہزاروں مویشی بھی جل کر مر گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سائبیریا سمیت روس کے جنگلات میں گرمی سے آگ کے واقعات معمول کا حصہ ہیں، 2010 میں اسی نوعیت کے واقعے میں 60 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 3 ہزار سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔