روس اور چار سابق سوویت ممالک پر مشتمل نیا اقتصادی الائنس تشکیل

Russia

Russia

ماسکو (جیوڈیسک) روس اور چار سابق سوویت ممالک نے نئے اقتصادی الائنس کو حتمی شکل دیدی۔

روس، بیلا روس، قازقستان، آرینسیا اور کرغزستان نے نئی اقتصادی یونین تشکیل دیدی ہے جس کے تحت مذکورہ ممالک آزادانہ تجارت کے فروغ کے علاوہ اقتصادی صنعتی اور زرعی پالیسیوں میں بھی اصلاحات لائینگے تاکہ ان ممالک کے عوام کو ان اصلاحات سے فوائد حاصل ہو سکیں۔