روس (جیوڈیسک) روس میں ہونے والی فارمولا ون پریکٹس ریس کے پہلے روز جرمن ڈرائیور نیکو روزبرگ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ روس میں ہونے والی فارمولا ون پریکٹس ریس میں ڈرائیورز نے شاندار پرفارمنسز دکھائیں۔
جرمن ڈرائیور نیکو روزبرگ نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 42 اعشاریہ تین ایک سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنےنام کی۔
برطانیہ کے لیوس ہیملٹن صفر اعشاریہ صفر چھ سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ ان کے ہم وطن ساتھی جینسن بٹن کی تیسری جبکہ سپینش فرنانڈو الانسو چوتھی پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔