روس کے گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آئے

Russia Athlete

Russia Athlete

ماسکو (جیوڈیسک) رشین اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ روس کے تین اولمپک گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ روس کے تینوں ایتھلیٹ کو 15 اکتوبر 2012ء پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

سرجے کیرپکن اور اولگا کانسکینا کو تین سال اور دو ماہ جبکہ والری برچن کو 8 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ رشین اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رامل خابرییو نے کہا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی تینوں اتھلیٹ کے میڈل کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

کانسکینا نے 2012ء لندن اولمپک گیمز میں سلور میڈل، کیرڈیا پکن نے مردوں کے 50ک لومیٹر دوڑ میں گولڈ جیتا تھا جبکہ برچن نے 20 کلومیٹر دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔