روس: گرین پیس کارکنوں کیخلاف سخت الزامات واپس

Russia Charges

Russia Charges

ماسکو (جیوڈیسک) روسی حکومت نے ”گرین پیس” نامی ماحولیاتی تنظیم کے 30 کارکنوں کے خلاف سخت الزامات واپس لیتے ہوئے ان پر ہنگامہ آرائی کا نسبتا نرم الزام عائد کر دیا ہے۔ یہ افراد آرکٹک آئل ڈرِلنگ کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے جب ان کو گرفتار کر لیا گیا۔

دریں اثنا روس نے کہا ہے کہ وہ ان تیس افراد کی رہائی کے لیے ہالینڈ کی جانب سے تجویز کردہ عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرے گا۔