ماسکو (جیوڈیسک) روس میں نفسیاتی امراض کے اسپتال میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک ہوگئے۔ آگ سینٹ پیٹرز برگ شہر کے قریب لوکا گاوں میں واقع نفسیاتی امراض کے مرکز میں لگی۔
آگ لگنے کے وقت عمارت میں تقریبا 60 افراد موجود تھے۔ ان میں سے کئی کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ 37 افراد ہلاک ہوگئے۔ روسی حکام کے مطابق آگ سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے گرنے کا خطرہ ہے۔