ماسکو (جیوڈیسک) روس میں اعصابی امراض کے ہسپتال میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہو گئی جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔
روس کے وورونز کے علاقے میں آگ لگنے سے ہسپتال کی عمارت زمین بوس ہوگئی ، حادثےکے وقت ہسپتال میں ستر مریض جبکہ عملے کےچار افراد موجود تھے۔
امدادی ٹیموں نے پچاس سے زائد افراد کو نکال لیا جن میں سے بعض کے جسم جھلس گئے تاہم اکیس ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمی افراد کا علاج اور حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔