ماسکو (جیوڈیسک) یوکرائن میں مداخلت کی وجہ سے روس پر مغرب کی پابندیوں اور کرنسی روبل کی قدر میں کمی کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اس اضافے کا اثر گوشت، دودھ اور کھانے پینے کی اشیا پر بھی ہو رہا ہے۔ انکی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرے اور عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا دلوائے۔
صدر پیوٹن کی انتظامیہ کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پراسیکیوٹر خوراک، دواؤں اور فیول کی قیمتوں کی نگرانی کریں گے۔