روس (جیوڈیسک) روس میں انٹرنیٹ کی سہولیات کے حوالے سے نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں، انٹرنیٹ کنیکشن حاصل کرنے کیلئے شناخت لازمی قرار دیدی گئی، روس میں انٹرنیٹ سہولیات کے حوالے سے نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
اب شناخت کے بغیر وائی فائی کا استعمال جرم قرار دے دیا گیا ہے،تازہ حکم نامے کیمطابق انٹرنیٹ اور اس سے منسلک سہولیات پر پابندیوں کا مقصد ان کے درست استعمال کو یقینی بنانا ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وائی فائی صارفین کو اپنے مکمل کوائف کے ساتھ ساتھ اپنی شناخت بتانی ہو گی، روس میں ایک حالیہ قانون کے تحت ایسے بلاگرز جن کے فالوورز کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے، انہیں اپنے آپ کو حکام کے پاس رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔