وائٹ ہاؤس (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سے اپنے غیر ضروری سفارتی عملے اور اہل خانہ کو وطن واپس آنے کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ روس کی جانب سے یوکرین پر مسلسل حملے کی دھمکیوں کے بعد کیاگیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کو یوکرین پر حملے کے حوالے سے سخت تنبیہہ بھی جاری کی تھی۔
بطور امریکی صدر وائٹ ہاؤس میں ایک سال مکمل ہونے پر جوبائیڈن نے کچھ روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین میں روسی فوج کا کسی بھی قسم کا داخلہ حملہ سمجھا جائے گا اور اس طرح کے حملے کا ردعمل شدید، مربوط اور اقتصادی ہوگا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی مداخلت کا انتخاب کیا تو روس کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔