ماسکو (جیوڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک عدالت کے سامنے کئے گئے مسلح حملے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
روسی ایجنسی آر آئی اے نووسٹی کی خبر کے مطابق ماسکو میں ایک عدالت کے سامنے “Bandi GTA ” نامی دہشت گرد تنظیم سے متعلق جاری مقدمے کی پیشی کے دوران کئے گئے مسلح حملے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر کے مطابق حملے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سکیورٹی فورسز کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے اور عدالت کی عمارت کو خالی کروا لیا گیا ہے۔
خبر کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق “Bandi GTA” سے تھا، حملہ آوروں کی تعداد 5 تھی جن میں سے سب کو غیر موئثر کر دیا گیا ہے۔