ماسکو (جیوڈیسک) حکام کے مطابق ریاست کریلیا میں پچاس سے زائد لوگوں کا ایک گروپ جھیل سیاموزیر کی سیر کو گیا۔ تمام افراد تین کشتیوں میں جھیل کی سیر کو نکلے۔
خراب موسم کی وجہ سے دو کشتیاں ڈوب گئیں جن میں چوبیس بچے اور دو بڑے سوار تھے۔ حکام کا کہنا کے کہ جھیل سے چودہ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ماسکو کے مئیر سرگئی سوبینن نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ مرنے والوں میں دس بچوں کا تعلق ماسکو سے ہے۔